Lahore City Nazim Amir Mahmood has said that work on an undergorund Transport System shall commenced with in a year and progress on it in underway........... Strange I didnt find any such sign of physical progress on this project ??????????
-----------------------------------------------------------------------
لاہور میں زیر زمین ٹرانسپورٹ سسٹم جلد کام شروع کردےگا: میاں عامر محمود
لاہور کے سٹی ناظم میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ لاہور میں زیر زمین ٹرانسپورٹ سسٹم ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا اور اس منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ میاں عامر محمود نے یہ بات وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔
میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ لاہور کی مقامی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم سر فہرست ہے اور وہ لاہور کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
مہنگائی اور بجلی کے مسئلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کا براہ راست تعلق طلب اور رسد سے ہے۔ وہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے طب اور رسد میں توازن قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں فیئر پرائس شاپس اور سستے بازار قائم کیے گئے ہیں۔ ناجائز منافع خوری کوروکنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کام کررہی ہیں۔
لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شہر کے گرد تیزی سے تعمیر ہونے والی نئی کالونیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس میں نئی آبادیاں قانون اور ضابطوں کے مطابق قائم ہوں اور ان میں زندگی کی بنیادی سہولتیں موجود ہوں اور یہ کہ وہ جعلی کالونیوں کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔

2 comments:
Believe it, it is a lie ..........
I dont think so........ Its true and its shall be a reality soon IsnhAllah
Post a Comment